آئی ایم ایس
معنی
١ - برصغیر میں برطانوی عہد کی میڈیکل سروس (شعبہ صحت و علاج) کی اعلٰی ملازمت یا اس کا رکن، انڈین میڈیکل سروس کا مخفف۔ "کسی آئی، ایم، ایس یا کسی آئی، ای، ایس کی میم صاحبہ یا صاحب کے کرتوتوں کا پتہ لگاؤ۔" ( مضامین فرحت، ١٩٣٠ء، ٣، ٣٤ )
اشتقاق
انگریزی سے اردو میں ماخوذ اسم 'آئی' کے ساتھ انگریزی سے ماخوذ مخففات 'ایم ایس' کو بڑھانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٣٠ء میں "مضامین فرحت" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں